شدید دھند ??ے باعث موٹروے ??ولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر مختلف موٹرویز کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند ??ر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے ??ولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند ??ے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک بند ??ر دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 3 کو سمندری سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی بند ??ر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے ??ولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
دھند ??ے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔
ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس استعمال کرنے، تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید برآں، کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے ??ولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان موٹروے ??ولیس نے واضح کیا ہے کہ موٹرویز کو بند ??رنے کا مقصد عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور موٹروے ??ولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔